جی سی یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹ آف بزنس اینڈ پبلک ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام
Entrepreneurship
کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ گزشتہ روز اقبال ہال میں منعقد ہوئی۔ورک شاپ سے خطاب کرتے ہوئے
IBA
کراچی سے گیسٹ سپیکر ڈاکٹر شاہد قریشی نے طلباء کو نوکری کرنے کی بجائے خود کا ر صلاحیتوں سے اپنا کاروبار شروع کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ آپ اپنے اندر موجود صلاحیتوں کو پہچانیں اور اپناکاروبار کر کے لوگوں کونوکریاں دیں۔ورک شاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر پرویز عظیم نے کہا کہ اس طرح کی ورکشاپس سے طلباء کی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرنے میں مدد ملتی ہے اور ہم آئندہ بھی ایسی ورکشاپس کرواتے رہیں گے۔ اس مو قع پر جی سی یونیورسٹی کے ایڈوائزر ایچ۔آر شیخ محمد اکرم نے کہا کہ نوکریاں اس وقت نہ پبلک سیکٹر میں ہیں اور نہ ہی پرائیویٹ سیکٹر میں اس لئے طلباء کاروبار کرکے خود بھی کمائیں اور دوسروں کو بھی نوکریاں دیں۔ اس ورک شا پ میں فیکلٹی ممبرا ن سمیت طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔و رک شا پ کے اختتام پر شیخ اکرم نے مہمانوں اور فیکلٹی ممبران میں شیلڈز تقسیم کیں۔