Result Declaration Ceremony: BA / B.Sc 1st Anual Composit 2014
Posted on: 13 Aug 2014
بڑے فخر کا مقام ہے کہ طالبات آگے نکل رہی ہیں ایک لڑکی کا پڑھنا پورے خاندان کا پڑھنا ہے اسی طرح لڑکوں کو بھی ان کے شانہ بشانہ چلنا ہوگا محنت اور لگن سے پڑھائی پر توجہ دینا ہو گی اور پاکستان کا نام روشن کرنا ہوگا لڑکیاں ڈویلپمنٹ میں آگے آئیں حکومت کا ہاتھ بٹائیں تاکہ ہمارا ملک ترقی کرے۔ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے جی سی یونیورسٹی میں بی اے /بی ایس سی کے پہلے سالانہ امتحان 2014ء کے رزلٹ کا اعلان کے موقعہ پر پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات، ان کے والدین،الحاق شدہ کالجز کے پرنسپلزاور سٹاف کو بروقت سالانہ رزلٹ کا اعلان کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا ۔وائس چانسلر نے اس موقعہ پر مزید کہا کہ تعلیم ایک نعمت ہے جس کا کوئی نعمت البدل نہی ہے۔ڈاکٹر ذاکر حسین نے پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات میں گولڈ میڈلز،سلور میڈلزاور براؤنز میڈلز کی تقسیم کے علاوہ پہلی پوزیشن گولڈ میڈل کے لئے 25ہزار،دوسری پوزیشن سلور میڈل کے لئے 15ہزار جبکہ تیسری پوزیشن براؤنز میڈل کے لئے 10ہزار روپے کے کیش پرائز بھی دئیے۔ اس موقعہ پر ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات کشور ناہید رانا نے بی اے /بے ایس سی کے سالانہ رزلٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جی سی یونیورسٹی کو ایک دفعہ پھر پہلے رزلٹ کا اعلان کرنے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے ۔انہوں نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ کل 10328طلباء و طالبات امتحان میں شامل ہوئے جن میں 6514طالبات اور 3333طلباء شامل تھے۔ مجموعی طور پر پاس طلباء و طالبات کا تناسب 54.75فیصدرہا ۔ جس میں طالبات کا تناسب 62.43 فیصدجبکہ طلباء کا 39.72فیصد رہا ۔ اس طرح لڑکیاں لڑکوں سے ایک دفعہ پھر برتری لے گئیں۔ شعبہ آرٹس میں پاس ہونے والے طلبہ کا تناسب 53.24فیصدجبکہ شعبہ سائنس میں 60.19فیصد رہا۔ مجموعی طور پر بی اے /بی ایس سی میں رولنمبر 120287سدرہ جبین دختر نعمت علی گورنمنٹ کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ 688نمبر لیکر 86فیصد پہلے نمبر پر رہیں ۔ رولنمبر112221حافظہ بازغہ ساجد دختر ساجد محمود قمر گور نمنٹ کالج وویمن گلستان کالونی فیصل آباد نے 642نمبر 80.25فیصد لیکر دوسرے نمبر پر آئیں۔ اسی طرح تیسری پوزیشن رولنمبر 120285طیبہ اصغر دختر اصغر علی گورنمنٹ کالج وویمن ٹوبہ ٹیک سنگھ 641نمبر80.13فیصد لیکرنے حاصل کی۔شعبہ آرٹس میں پہلی پوزیشن رو لنمبر112221حافظہ بازغہ ساجد دخترساجد محمود قمر گورنمنٹ کالج وویمن گلستان کالونی فیصل آباد نے 642نمبر 80.25فیصد کے ساتھ حاصل کی۔ جبکہ دوسر ے نمبر پر 115082لیاقت علی ولد غلام سرور گورنمنٹ میونسپل ڈگری کالج عبداﷲ پور فیصل آبادنے 639نمبر79.88فیصدلیکر آئے۔ اسی طرح تیسرے نمبر پر 112409 عمارہ قاسم دخترقاسم علی گورنمنٹ کالج وویمن تاندلیانوالہ نے 633نمبر 79.13لیکر کامیاب ٹھہریں ۔شعبہ سائنس میں رولنمبر120287سدرہ جبین دختر نعمت علی گورنمنٹ کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ 688نمبر لیکر 86فیصد پہلے نمبر پر رہیں ۔ رولنمبر 120285طیبہ اصغر دختر اصغر علی گورنمنٹ کالج وویمن ٹوبہ ٹیک سنگھ 641نمبر80.13فیصد لیکرنے دوسرے نمبر پر آئیں۔جبکہ تیسری پوزیشن رولنمبر120288نوشین فاطمہ دختر محمد جاوید گورنمنٹ کالج وویمن ٹوبہ ٹیک سنگھ نے 638نمبر79.75حاصل کی۔اس طرح مجموعی طور پرگورنمنٹ کالج وویمن ٹوبہ ٹیک سنگھ زیادہ پوزیشنیں حاصل کر کے سرِفرست رہا۔ بی اے/بی ایس سی کے رزلٹ کے اعلان کے موقعہ پر ڈائریکٹر کالجز رانا منور خاں نے پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات ،انکے والدین اور کالج کے پرنسپلز کو مبارک باد دی اور آیندہ بھی اسی طرح لگن اور محنت کرنے کی تلقین کی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین ،ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات کشور ناہید رانا اورملازمین شعبہ امتحانات کی بھی تعریف کی جن کی نگرانی میں شب وروز کی محنت کے بعد یہ رزلٹ تیار ہوا۔ یاد رہے کہ یہ جی سی یونیورسٹی کو اعزاز حاصل ہوا ہے انہوں نے دوسری یونیورسٹیوں کے مقابلے میں پہلے رزلٹ کا اعلان کیا ہے۔