Government College University Faisalabad

One Day Symposium on Modern Trends in Chemistry for Humanity

Posted on: 23 Jan 2014

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کا شعبہ کیمسٹری ہما رے لئے فخر کا با عث ہے۔ ایچ ای سی رینکنگ میں جی سی یو نیورسٹی کی پانچویں پو زیشن میں شعبہ کیمسٹری نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ شعبہ چا ہے تو ہما لیہ کو ہلا سکتا ہے۔ اس شعبے کا اصل کام انسا نیت کی فلا ح و بہبو د کے لئے کام کر نا ہے۔ اِن خیا لا ت کا اظہار وائس چا نسلر ڈاکٹر ذاکر حسین نے شعبہ کیمسٹری کے زیر انتظام ہو نے والے ایک روزہ سپو زیم سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اُنہوں نے کہا کہ نیو کیمپس میں شعبہ کیمسٹری کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے جدید لیبا رٹریز، کلاس روم اور دفا تربنائے جا رہے۔ تاکہ تجربات کے دوران رسک فیکٹر کم کیا جا سکے۔ کیمیا ئی تجربات کے دوران ہیلتھ اینڈ سیفٹی کا خاص خیال رکھیں تا کہ آپ انسا نیت کی خدمت کر سکیں۔ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے ڈین فیکلٹی آف سا ئنس اینڈ ٹیکنا لوجی ڈاکٹر نو رین عزیز قریشی نے کہا سا ئنس کے تمام شعبے انسا نیت کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر تے ہیں ۔ اور اِس طرح کے سپو زیم سا ئنس کے مختلف شعبوں کو ایک ڈائر یکشن میں کام کر نے کا مو قع فراہم کر تے ہیں ۔ کیمسٹری کے تمام شعبوں کے ایکسپرٹس مختلف یو نیورسٹیوں سے ایک جگہ جمع ہو ئے ہیں ۔ اور سب مل کر انسا نیت کی فلا ح کے لئے کام کریں گے۔ سمپو زیم سے خطاب کر تے ہو ئے ڈاکٹر دین محمد پر یذڈنٹ کیمیکل سو سا ئٹی پا کستان اٹا مک انرجی کمیشن نے بتا یا کہ اُنکے شعبے نے انسا نیت کی فلا ح اور بقاء کے لئے کو ن کون سے احداف حا صل کئے ہیں ۔سینئر سا ئنٹیفک آ فیسر پی سی ایس آئی آر لیبا رٹریز ڈاکٹر رابعہ نذیر نے بتا یا کہ فارم ہا ؤس سے دستر خوان تک کہا ں کہاں کیمسٹری انسا نیت کی خدمت میں مصروف ہے ۔ ڈاکٹر اشفاق احمد خان ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ یو نیورسٹی آف کرا چی نے اپنے مقا لے میں کہا کہ انسانی سیل کی کیمسٹری اور بیا لو جی کے اس دورمیں ادویات بھی سپشلا ئزڈ ہیں ۔ انسا نی DNA الگ الگ ہے ہر انسان کی حیاتیاتی ضروریات منفرد ہو نے کی وجہ سے اُسے ادویات بھی خصوصی چاہئے ہو نگی۔ ڈاکٹر اعجاز احمد بھٹی یو نیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد نے خو راک سے ریڈ ایشن کا خا تمہ اور اُسکی سہو لیات پر لیکچر دیا ۔ شعبہ کیمسٹری جی سی یو نیورسٹی کے سر براہ ڈاکٹر افتخار حسین بخاری نے تمام مہما نوں کا شکریہ ادا کیا اور سپو زیم کو کا میاب بنا نے کے لئے تمام کمیٹیوں کی کا رکر دگی کو سر اہا اور اِس عزم کا اظہار کیا کہا شعبہ کیمسٹری محنت اور لگن کی اپنی روایت کو بر قرار رکھے گا۔

[nggallery id=182]