World Mother Language Day Celebrated in Department of Punjabi
Posted on: 24 Feb 2014
مادری زبان کے عا لمی دِن کے مو قع پر جی سی یو نیو رسٹی فیصل آباد شعبہ پنجابی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ جا معہ میں بیسک سا ئنس بلاک میں ایک پر امن واک کا انعقاد کیا گیا اس پر امن واک کا مقصد عا لمی زبانوں کا دِن منانا تھا اور ما دری ورثے کو محفوظ کرنامزید عوام میں اس دِن کے حوالے سے شعور اُجاگر کرنا تھا۔ اِس واک میں شعبہ پنجابیکی کو آرڈنیٹر ڈاکٹر عا صمہ غلام رسول، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سو شل سائنس ڈاکٹر شہباز عارف ،کو آرڈینٹراینڈ سینئر ایڈ وائزر ایڈ منسٹریشن محمد مشتاق، ڈائریکٹر سٹو ڈنٹس افےئرڈاکٹر ندیم سہیل، چےئر مین اسلامیات ،عربی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر ہمایوں شمس، رجسٹرا محمد ایوب اور جی سی یو نیورسٹی کے طالب علموں اور طالبات نے شرکت کی۔ اس مو قعے پر ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سو شل سائنس ڈاکٹر شہباز عارف نے کہا کہ پنجاب میں رہنے والے جس طرح پنجابی کو کبھی نہیں بھول سکتے اسی طرح پو ری دنیا میں رہنے والے اپنے اپنے کلچر کے فروغ اور زبانوں کو ہمیشہ عزت کا درجہ دینے خواہ وہ کسی دوسرے ممالک میں مو جود ہو ں اپنی ماں بولی کو کبھی نہیں بو لتے۔انہوں نے کہا کہ جی سی یو نیو رسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پر وفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین کا اس حوا لے سے ویژن بہت بڑا ہے۔ انہوں نے ہمیشہ اس حوا لے سیحو صلہ افزائی کی ہے۔ جسکا منہ بو لتا ثبوت آج جی سی یو نیورسٹی میں واک ہے۔ اس مو قع ہر شعبہ پنجابی کی کو آرڈنیٹر عا صمہ غلام رسول نے خیا لات کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ ہم چونکہ پنجاب کے رہنے والے ہیں اس لئے ما دری زبان پنجابی کو فروغ دینے کیلئے ما دری زبان کے عا لمی دن کے مو قع پر اس واک کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قومی زبان اُردو اور انٹرنیشنل زبان انگریزی جس پر عبور حا صل کر نا ہر پاکستانی کیلئے ضروری ہے۔ اس مو قع پر جی سی یو نیورسٹی کے طالب علموں اور طا لبات اور وہاں مو جود اسا تذہ نے اس دن کی اہمیت بیان کی اور اس واک کے حوا لے سے سر اہا ۔