Government College University Faisalabad

Role of Physiology in Public Health

Posted on: 28 Feb 2014

فزیا لو جی ایک بہت اہم مضمون ہے اس ڈیپارٹمنٹ میں ایک اچھی لیبا رٹری ہو نی چا ہئے تا کہ طلباء زیادہ سے زیادہ ریسرچ کر سکیں ۔ ہم آنے والے بجٹ میں اس ڈیپارٹمنٹ کے لئے فیکلٹی ممبران کی تعداد بھڑ ھا ئیں گے اور اس میں لیبارٹری کا بھی قیام عمل میں لائیں گے۔ ان خیا لا ت کا اظہار وائس چانسلرجی سی یونیورسٹی فیصل آبادکے ڈاکٹر ذا کر حسین نے ’’رول آف فزیا لو جی ان پبلک ہیلتھ ‘‘ کے مو ضوع پر منعقدہ سیمینا ر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہہر سسٹم میں اکنامکس اور پو لیٹیکل سسٹم بہت اہمیت رکھتے ہیں ۔ یو نیورسٹی کوئی بھی ہو اسے جنرل یو نیورسٹی ہو نا چا ہئے۔ اور اُس میں ہر ایک مضمون پڑھایا جا نا چا ہئے اسی لئے ہم نے یو نیورسٹی میں میڈیکل کا شعبہ بھی شروع کیا ہے۔ اس مو قع پر وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے اسرا یو نیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عمر خان کے ساتھ ایک ریسرچ معا ہدہ تہہ کیا جس کے ذریعے جی سی یو نیورسٹی کے طلباء اسرا یو نیورسٹی میں جا کر بھی اپنا ریسرچ ورک کر سکیں گے۔ ڈین فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر نو رین عزیز قریشی نے سیمینا ر سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ یہ ڈیپارٹمنٹ بہت اچھی پر فارمنس دے رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہا ں پہلے میڈیکل کا شعبہ نہیں تھا اور اب وائس چانسلر کے براڈ وژن کے مطابق یہاں الا ئیڈ ہیلتھ ایسٹرن میڈیسن اور فزیو تھرا پی بھی شروع ہو گی ہے اور یہ طلباء کے لیے نیو چا نس ہے وہ یہاں اپنا کیرئر بنا سکتے ہیں۔ اسرا یو نیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عمر خان نے سیمینا ر سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہمیں لو گوں کو ہیلتھ کیرئر کے با رے میں آگاہ کر نا ہے کہ ہم بیما ریوں سے کیسے بچ سکتے ہیں اور ہمیں یہ دیکھنا ہوگاکہ وہ کو نسی وجہ ہے جس کی باعث ہمیں ڈاکٹرز اور فزیشنز کے پا س جا نا پڑھتا ہے۔ انچارج ڈیپا رٹمنٹ آف فزیا لو جی ڈاکٹر حسیب انوار نے سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ یہ ڈیپا رٹمنٹ بی ایس پر وگرام کروا رہا ہے اور ہم جلد پو سٹ گریجو یٹ پرو گرام شروع کروا رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک فزیا لو جسٹ سا ئنٹفک اور میڈیکل رائٹر سیلز آفیسر ، ریسرچ اسسٹنٹ ، سرجیکل ٹیکنیشن ، لیب ٹیکنیشن ، کلینیکل کو آرڈنیٹر میں اپنا کیرئر بنا سکتے ہیں ۔

[nggallery id=202]