جی سی یو نیو رسٹی فیصل آباد نے بہت نا مور کھلا ڑی پیدا کئے ہیں جنھوں نے ملک و قوم کے ساتھ ساتھ ہما رے تعلیمی ادارے کا نام بھی روشن کیا ہے۔ اس روایت کو زندہ رکھتے ہو ئے ہم یہ کو شش کریں کہ جا معہ میں زیا دہ سے زیا دہ سپورٹس ایونٹ کرا ئے جا ئیں تا کہ کا میا بیوں کا یہ سلسلہ جا ری رہے۔ اِن خیا لات کا اظہار جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چا نسلر پر و فیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے جا معہ میں منعقدہ انٹر ڈیپا رٹمنٹل سپو رٹس ایونٹ کے مو قعے پر کیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ جہاں جا معہ کے طا لب علم اور طا لبات تعلیمی میدان میں ملک و قوم کا نا م روشن کر رہے ہیں وہاں ہما رے کھلا ڑی بھی ملک و قوم کے ساتھ جا معہ کو بلندی کے گراف میں اونچا مقام دلوا نے کیلئے کو شاں ہیں ۔ اُنہوں نے جامعہ میں انٹر ڈیپا رٹمنٹل سپو رٹس ایونٹ کے انعقاد کے حوا لے سے سپو رٹس ڈا ئریکٹر محمد رفیق وا ہلہ اور چےئر مین سپو رٹس بو رڈ ڈاکٹر محمد زبیر کی اس سپو رٹس فیسٹیول کو منعقد کروانے پر کو ششوں کو سرا ہا اور کہا کہ جب بھی ہما رے کھلا ڑیوں کو سہو لیات فراہم کر نے کی ضرورت پیش آئی تو ہم دل کھو ل کر سہو لیات فراہم کر یں گے تا کہ ہما رے کھلا ڑی بھر پو ر ٹریننگ اور کھیل کے تمام سا مان سے لیس ہو کر میدان میں اترئیں ۔ اس مو قعے پر چےئر مین سپو رٹس بو رڈ ڈاکٹر زبیر نے کہا کہ ہما رے تعلیمی ادا رے کھیلوں کے فروغ کیلئے جو اقدا مات کر رہے ہیں وہ قا بل ستا ئش ہیں اور جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کا یہ سپورٹس فیسٹیول جا معہ کے وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر ذاکر حسین کے بر اڈ ویژن کا نتیجہ ہے۔ اس مو قعے پر ڈائریکٹر سپو رٹس جی سی یو نیو رسٹی فیصل آباد محمد رفیق واہلہ نے سپو رٹس فیسٹیول کیلئے ما لی تعا ون کے حوا لے سے کہا ہم نے جب بھی وا ئس چا نسلر سے کھیلوں کیلئے فنڈز کہے ہیں انہوں نے ہمیں فراہم کئے ہیں اس سے یہ ثا بت ہو تا ہے کہ وہ کھیل کے فروغ کیلئے بھی اپنے انیڈ سے بھر پور طریقے سے کو شاں ہیں کہ جہاں اُنکی رہنما ئی میں تعلیمی میدان میں انقلاب بر پا ہے وہا ں سپو رٹس کے میدان میں بھی جی سی یو نیو رسٹی کے طا لب علم اور طا لبات بلند مقام حا صل کر کے ادا رے کے نام کو روشن کریں ۔