Government College University Faisalabad

Up Coming Event: International Conference on Faiz Ahmad Faiz

Posted on: 30 Oct 2011

صدر آصف علی زرداری کی طرف سے موجودہ سال کو فیض احمد فیض کا سال قرار دینے کے سلسلے میں جی سی یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے زیر اہتمام ”خون دل کی کثیر“ کے عنوان سے دو روزہ انٹرنیشنل فیض احمد فیض کانفرنس 3 اور 4نومبر کو منعقد ہو رہی ہے جس کے افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب سردار محمدلطیف کھوسہ اور اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ خاں ہونگے جبکہ صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین کرینگے فیض احمد فیض انٹرنیشنل کانفرنس کے منتظم اعلیٰ‘صدر شعبہ ڈاکٹر طاہر تونسوی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کے چار سیشن ہونگے جن میں پاکستان کے علاوہ مصر‘برطانیہ‘ ترکی‘ایران اورانڈیا سے اردو ادب کے نامور ادیب‘شاعر اور محققین اظہارخیال کرینگے3نومبر کے افتتاحی سیشن میں ڈاکٹر انوار احمد چیئرمین مقتدرہ قومی زبان‘پروفیسر فتح محمد ملک ریکٹرانٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد‘ڈاکٹر درمشن بلفر‘استنبول یونیورسٹی ترکی ڈاکٹر محمد علی صدیقی اور افتخار عارف اظہار خیال کرینگے جبکہ اس سیشن کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب ہونگے اور صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین کرینگے 3نومبر کی شام کانفرنس کے دوسرے سیشن میں سحر انصاری‘پرویز خالد شیخ‘ڈاکٹر اسلم انصاری‘ڈاکٹر سعادت سعید‘ ڈاکٹر اسد فیض‘ڈاکٹر روبینہ قرین اور 4 نومبر کی صبح تیسرے سیشن میںڈ اکٹر رشید احمد ‘ڈاکٹر نجیب جمال‘ ڈاکٹر ظفر اقبال‘ڈاکٹر شبیر الحسن ‘ڈاکٹر شاہین مفتی اظہار خیال کرینگے4نومبر کی شام فیض احمد فیض انٹرنیشنل کانفرنس کے اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ خاں مہمانان اعزاز وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودہا ڈاکٹر محمداکرم چوہدری اور ڈاکٹر سلیم اختر ہونگے جبکہ صدارت وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرذاکر حسین کرینگے اس کے علاوہ ممتاز شاعر اور کالم نگار ڈاکٹراجمل نیازی‘منصور آفاق‘ ڈائریکٹر جنرل اردو سائنس بورڈ‘ ڈاکٹرخالد اقبال یاسر‘احمد سلیم‘ صدر کراچی آرٹس کونسل احمد شاہ اور دیگر اظہار خیال کریں گے اس کے علاوہ کانفرنس میں اندرون و بیرون ملک سے اردو کے ممتاز اساتذہ‘ اذبار شاعروں مقالہ اور کالم نگاروں کی شرکت بھی متوقع ہے۔