Government College University Faisalabad

Seerat Conference

Posted on: 23 Jan 2014

ہم حضور ﷺکی نظر شفقت کا ہر وقت سا یہ چا ہتے ہیں اور آپؐ کا ذِکر اور درود شریف ہی اصل میں ہمارے لئے دولت ہے یہ ورد ہے ہی اصل میں ذکر اعظم ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ذاکر حسین وائس چانسلر نے شعبہ اسلا میات و عربی جی سی یو نیورسٹی زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان سیرت کا نفرنس بعنوان ’’ مکی عہدِ نبوی ﷺ عصرِ حاضر کے تناظرمیں‘‘ کے موقعہ پر کیا انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی زندگیوں میں حضورِ انورﷺ کی سنت طیبہ کو عملی طور پر جاری و ساری کر کے اپنی دنیا و آخرت کو کامیاب و سرخرو بنائیں ۔قرآن وسنت اور حضو ر ﷺ کی زندگی کو راہِ مشعل بنا کر ہم دنیا میں باوقار قوم کا مقام حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ کا نفرنس ڈاکٹر ذاکر حسین وائس چانسلر کی صدارت اور ڈاکٹرطا ہر تو نسوی کی سر پر ستی میں ہو ئی مہما ن خصوصی کے طور پر لا ہور پنجاب یو نیورسٹی سے ڈاکٹر ظہور احمد اظہر صاحب نے شرکت کی۔ڈاکٹر محمد اسٰحاق قریشی نے اپنے کلیدی مقالہ کے ذریعہ مکی عہد نبویؐ عصر حا ضر کے تنا ظر میں کو سا معین پر وا ضح کیا کہ آپؐ کی سیرت کا وہ انداز جو مکی عہد میں لو گوں کی رہنمائی کر رہا تھا وہ اپنی مثال آپ تھا۔ اسی کی بد ولت مسلمانوں کو مستقل مزا جی اور محبت مصطفی ؐ کے تحت اپنے آپکو اسلام کی خدمات کے لئے وقف کر دینا نصیب ہو ا۔ ڈاکٹر محمد طا ہر مصطفی کا یو ایم ٹی لا ہور سے تعلق ہے آپنے اپنے مقا لہ کے ذریعے مکی عہد کو اسما ء النبی ؐ کی روشنی میں اسطرح بیان کیا کہ سا معین پر وجد انی کیفیت طا ری ہو گئی آپ نے کہا کہ یہ اسما ء النبی کی ہی بر کات کا نتیجہ تھا کہ تمام صحابہ کرامؐآپ ؐ کے ساتھ اسلام کے نام پر متحد رہے اور تماممصائب و مشکلات کوخندہ پیشانی سے برداشت کر تے رہے ۔ ڈاکٹر نا ئلہ صفدر جی سی یو نیورسٹی لا ہور سے تعلق آپ نے اپنے مقا لہ میں مکی دور میں سیرت النبیؐ کا تقویمی مطا لعہ پر وضا حت کے سا تھ روشنی ڈالی جس سے سا معین مقا لہ خواں کے علمی، ادبی اور تحقیقی انداز اور کو شش سے بے حد متا ثر ہو ئے اور جو ش کا اظہار کیا ۔ ڈاکٹر افتخار احمد خاں شعبہ عربی جی سی یو نیورسٹی نے اپنا مقا لہ بعنوان ، سیرت نبوی کا مکی عہد عربی شا عری کی روشنی میں پیش کیا جس میں آپ نے بڑے بڑے شعراء عربی کے کلام کو پیش کر تے ہو ئے سیرت النبیؐ کے مکی دور پر تحقیقی اندا زسے روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر طا ہر تو نسوی ڈین فیکلٹی آف اسلا مک اینڈ اورینٹل لرننگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ وہ آپؐ کی سیرت کن الفاظ میں بیان کریں اس محبوب الہی ؐ کی کیا شان بیان کی جائے جسکے ذکر کو خود قرآن نے ان الفاظ میں بیان کیا کہ ور فعنا لک ذکر ک ڈاکٹر ظہور احمد اظہر نے کہا کہ آپ ؐکی سیرت عہد مکی میں بہت ہی واضح ہمیں رہنما ئی دیتا ہے۔ ڈاکٹر ہما یوں عباس چےئر مین شعبہ علوم اسلا میہ و عربی نے کہا کہ آپؐ کا اخلاق اصل میں خلق عظیم ہے جسکو قرآن نے بھی اسی نام سے ہی تعبیر کیا یہ آپؐ کا خلق ہی اصل میں اشا عت دین کی بنیا د ہے۔ آخر میں ڈاکٹر ظہور احمداظہر کو انکی کتاب سیرت النبی پراول آنے پر ایک لاکھ روپے کا انعام بھی دیا گیا اس کا نفرنس کے اختتام پر ڈاکٹر ظہوراحمد اظہر نے دُعا بھی کر وائی اس کانفرنس کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر عمر حیات نے سر انجام دئیے اس عظیم الشان کا نفرنس کے مو قع پر ایک کتب سیرت کی نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا جس کے انتظا مات میں فخر الزماں ، محمد فرقان اور کا مران نے کلیدی کردار ادا کیا۔

[nggallery id=180]