Government College University Faisalabad

Awareness Seminar on Research Based Scholarships in Japan

Posted on: 20 Feb 2014

جی سی یو نیو رسٹی اورایمبیسی آف جاپان کے زیر اہتمام سٹوڈنٹس ایو رنس سیشن کاانعقاد گذشتہ روز ویڈیو کانفرنس ہا ل میں ہوا۔ مس ٹو مو کو اور مسٹر مشتاق معینی سینئر کلچرل ایڈوائزر جاپان ایمبیسی نے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو بتایا کہ حکو مت جاپان پاکستان میں اس سال9نو افراد کو مکسٹ ریسرچ سکالر شپ کیلئے منتخب کرے گی یہ خاص طور پر ریسرچ بیسڈ سکالر شپ ہیں۔ اگر آپ کے پاس سولہ سالہ تعلیم ہے تو آپ کسی بھی فیلڈ آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں ۔ 33سال کی عمر سے زیادہ افراداس سکالر شپ کے لئے اپلائی نہیں کر سکتے ۔ جاپان جانے کے بعد چھے ماہ کا جاپانی زبان کا کورس کرنابھی لازمی ہے ۔انہوں نے جاپان کی طر ف سے ماس کمیو نیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے لئے میڈیا لیب بنانے کے لئے طریقہ کار بتایااور کہا کہ اگر آپ اپنی ضرورت کو ہمارے معیار پر لے آئے تو ہم لیب بنا دیں گے ہماری ٹیم ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کریں گی اور میڈیا لیب کے حوالے سے ضروری سامان اور اس کو استعمال کرنے کا طریقہ بتا ئے گی ۔ڈین فکلٹی آف مینجمنٹ اینڈایڈمنسٹرٹیوسائنسز ڈاکٹر شہباز عارف نے مس ٹوموکو اور مسٹر مشتاق معینی کا شکریہ ادا کیااور طلباء کو کہا کہ وہ ان سکالر شپس پر ضرور اپلائی کریں ۔اور اگر کسی قسم کی پریشانی آئے تو ہم یہاں اس کو حل کرنے کے لئے موجود ہیں ۔