Government College University Faisalabad

Seminar on Community Journalism

Posted on: 25 Mar 2014

کتاب بہت اچھی دوست ہے کتا بوں سے دوستی کریں اور زیا دہ سے زیا دہ محنت کریں ۔ آج ہمیں محنت کر نے کی ضرورت ہے وہ وقت دور نہیں جب آپ ایک کا میاب انسان بن جا ئیں گے۔ سو سا ئٹی میں جو غلط کام ہو رہے ہیں ۔ آپ اپنی قلم کے ذریعے اُن کے خلا ف آواز اُٹھا ئیں ۔ ان خیا لا ت کا اظہار جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ذاکر حسین نے اقبال ہا ل میں ’’کمیو نٹی جرنلزم ‘‘ کے مو ضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ آج ہم اپنا سلف امیج کھو دیا ہے جس کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سا منا کر نا پڑتا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کے جدید ٹیکنا لو جی کے دور میں اسا تذہ سے زیا دہ سے زیا دہ سوا لا ت کریں تا کہ آپ زیا دہ سے زیا دہ سیکھ سکیں اور آپمیں خود اعتمادی پیدا ہو ۔ اس مو قع پر شگا گوسے ویکلی پاکستان نیوز اور سرگم ریڈیو کے با نی رانا جا وید خان نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ صحا فی کی قلم قوم کی اما نت ہے اس کو صیحح سمت میں استعمال کر نا چا ہئے۔اچھا صحافی وہ ہے جو لو گوں کو زیا دہ سے زیا دہ ایجو کیٹ کر ے۔ ہمیں ریٹنگ کے چکر سے با ہر نکلنا ہو گا ۔ ہمیں یہ نہیں سو چنا چا ہئے کہ ملک نے ہمیں کیا دیا بلکہ یہ سو چنا چا ہئے کہ ہم نے ملک کو کیا دیا ۔انہوں کہا کہ جب امریکہ میں کو ئی اخبار ہما ری کمیونٹی کا نہیں تھا۔ تب ہم نے وہاں سے اخبار نکا لا اور اپنے لو گو ں کے حق میں آواز اُٹھائی اب ہما را خبار پو رے امریکہ میں جا نا جا تا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہم نے وہاں ریڈیو بھی شروع کیا جس میں ہم نے کمیو نٹی کے لو گوں کو بھرپور کو ریج دیتے ہیں ۔ اُنہوں نے طلبا کو مخا طب کر تے ہوئے کہا کہ آپ ہما را مستقبل ہیں ۔ اسی لئے زیا دہ سے زیا دہ محنت کریں انہوں نے مزید کہا کہ جی سی یونیورسٹی کسی فا رن یونیورسٹی سے کم نہیں ہے ۔ اس مو قع پر ویکلی پا کستان نیو ز اور سرگم ریڈیو سے چو ہدری نعمت اللہ نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ میں نے بھی اسی ما در علمی سے تعلیم حا صل کی ہے ۔ اور آجمجھے یہاں آکر انتہا ئی خو شی محسوس ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحا فت پیشہ نہیں خدمت ہے یہ لوگ برا ئی کو قلم سے روکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ییلو جر نلزم کی حو صلہ شکنی ہو نی چا ہئے۔ آپ کا مقصد قا نون کی خلا ف ورزی کر نا نہیں آپ لو گوں کو صیحح صحا فت کی طرف آنا ہو گا ۔ یہاں آپ کو انسا نیت کے اصو لوں کو سا تھ لے کر چلنا ہو گا تب ہی آپ میں جرات پیدا ہو گی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ قوم کو اس وقت مشاعروں اور مباحثوں کی طرف لا نا ہو گا۔ وقفہ سو الات میں طلباء نے وائس چانسلر را نا جا وید خان اور چو ہدری نعمت اللہ سے سوالات کئے۔ تقریب کے اختتام پر رانا جا وید اور چو ہدری نعمت اللہ نے وائس چانسلر ڈاکٹر ذاکر حسین کا یونیورسٹی میں مدعو کر نے پر خصو صی شکریہ ادا کیا ۔ وائس چانسلر نے آنے والے دونوں مہما نوں کو شیلڈز سے نو ازہ اُن کی تشریف آوری پر اُن کا شکریہ ادا کیا ۔

[nggallery id=213]