پروفیشنل ادارؤں میں کام کرنے والے انجینئر ز ملک کی تقدیر سنوار سکتے ہیں موجودہ دور میں انجینئرنگ مینجمنٹ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ اِن خیالات کااظہار جی سی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ڈین پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے جامعہ کے شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے زیر اہتمام’’ انجینئرنگ مینجمنٹ کے چیلنجز‘‘ کے موضوع پر منعقدہ ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی اُنہوں نے کہاکہ جس طرح اِس پاک دھرتی کے ڈاکٹرز ریسرچرز سائنس دان اور کھلاڑی اپنی اپنی فیلڈزمیں اپنی ورکنگ کے ذریعے ملک کہ ترقی کے گراف میں بلند مقام دلوانے کی کوشش میں ہیں اسی طرح پاکستان نت نئی ایجادات کے ذریعے ملک کو ترقی کے بلند مقام پر پہنچانے کی کوشش میں ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ آج کا سیمینار اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ یہ پاکستان انجینئرنگ کونسل اور جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے اشتراک سے منعقد کرایا گیا ہے جسکا مطلب یہ ہے کہ ہمارے تعلیمی ادارے کے ساتھ پاکستان انجینئرنگ کو نسل تعاؤن کرئے گی۔ یقیناًجسکے اس فیلڈ پر مثبت اثرات مرتب ہو گے۔اُنہوں نے کہا کہ تعلیم و تدریس میں بھی مینجمنٹ کی ضرورت ہو تی ہے۔ اُنہوں نے جامعہ کے انجینئرز پر اعتماد ظاہر کرتے ہو ئے کہا کہ ہمیں یقیناًہے کہ ایسے سیمینارز ورکشاپس اور ایوینس سیشن کروانے سے انجینئر زکی مزید ٹریننگ ہو گی اور انہیں سیکھنے کا مو قعہ ملے گا۔ جسے وہ اپنی عملی زندگی میں استعمال کر کے جہاں خود فائدہ اُٹھا سکتے ہیں وہاں ملک کی ترقی پر بھی اسکا بہت مثبت اثر پڑئے گا۔ اس موقعے پر جامعہ کے الیکٹریکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ انجینئر ابراہیم خان نے پروفیشنل ادارؤں میں انجینئرنگ کی اہمیت کو اُجاگر کیا اور دورحاضر میں انجینئرنگ مینجمنٹ کی مشکلات پر روشنی ڈالی اور کہاکہ ہماری جامعہ کے انجینئرزملک میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد ادارؤں میں اپنی ورکنگ کے ذریعے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر تعلیمی ادارے اور انجینئرنگ انڈسٹری آپس میں مل کر ورکنگ کریں گے تو آنے والے وقت میں ملک تیزی سے ترقی کی منا زل طے کرنے میں کا میاب ہو گا۔ اُنہوں نے تعلیمی ادارؤں میں ایجوکیشن مینجمنٹ کے حوالے سے بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سٹو ڈنٹس کو چاہئے کہ وہ تعلیمی میدان میں بھی اپنی مینجمنٹ کرنا سیکھیں کیو نکہ اس کے ذریعے ہی ہم پر سکون زندگی گزارنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں اُنہوں نے انجینئرنگ مینجمنٹ کے حوالے سے طلباء کو دور حاضر سے مطابقت کے فوائد پر روشنی ڈالی سیمینار میں جامعہ کے طلباء کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اور لیکچرز سنے۔تقریب کے آخر میں ڈین فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر نو رین عزیز قریشی نے سٹو ڈنٹس میں سر ٹیفکیٹس تقسیم کئے۔