Government College University Faisalabad

MoU Signing Ceremony between GCUF and Punjab Food Authority

Posted on: 25 Jan 2014

جی سی یو نیورسٹی فیصل آباد اور پنجاب فو ڈ اتھا رٹی کے درمیان ایم او یو سائن کر لیا گیا ہے۔ اس معا ہدے کے تحت پنجاب فو ڈ اتھارٹی فیصل آباد میں عوام کے صحت افزا خو راک مہیا کر ے گی۔ ہو ٹلز اور فوڈ پرا سسپو ئنٹس پر خو راک کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے جی سی یو کا شعبہ فوڈ سائنس نیو ٹریشن اینڈ ہوم اکنامکس پنجاب فو ڈ اتھا رٹی کو فو ڈ کے کوا لٹی ٹیسٹ، عوام میں صحت افزا خوراک کے با رے میں آگہی پیدا کرنا اور پنجاب فو ڈ اتھارٹی کو اِس مقصد کے لئے یو نیورسٹی میں جگہ مہیا کرنا شامل ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائر یکٹر جنرل اسد اسلام مانی نے اِس مو قع پر کہا کہ ہم نے ڈسٹرکٹ لا ہور میں آپریشن کیا اور کا میاب رہے ہماری کا میابی کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے پڑھے لکھے لو گوں کی ایک ٹیم بنائی اور ڈاکٹر فقیر انجم جیسی شخصیات سے رہنمائی حا صل کر تے رہے ہیں ۔ ہمارا دوسرا ڈسٹرکٹ فیصل آباد ہے۔ یہاں ہم جی سی یواور وائس چانسلر ڈاکٹر ذاکر حسین کی رہنمائی میں عوام کے لئے معیاری خوراک کے مسئلے حل کریں گے۔ اِ س مو قع پر وائس چانسلر ڈاکٹر ذاکر حسین نے کہا کہ فو ڈ سیکیورٹی میں مجھے ذاتی طور پر دلچسپی ہے۔ یہ ایک نو بل کاز ہے۔ اِس عظیم مقصد کے حصول کے لئے پنجاب فو ڈ اتھارٹی کے ساتھ مکمل تعا ون کرے گے۔ اس معا ہدے کے دور رس نتائج نکلیں گے۔ ہم فو ڈ کو الٹی کو چیک کر نے کے لئے ایک لیبارٹری قائم کریں گے۔ میں ہمیشہ سے اس خیال کا حا میہوں کہ علم وہ ہے جس سے سو سائٹی کو فا ئدہ پہنچے۔ شعبہ فو ڈ سائنس نیو ٹریشن اینڈ ہوم اکنامکس پنجاب فو ڈ اتھا رٹی کے ساتھ مل کر سو سائٹی کی ویلفےئر جیسا عظیم کام کریں گے۔ اور لاہور سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ اس مو قع پر ڈائریکٹر فو ڈ سائنس نیو ٹریشن اینڈ ہو م اکنامکس ڈاکٹر فقیر محمد انجم نے کہا کہ فو ڈ سیفٹی ہماری سو سائٹی میں ایک سیریس مسئلہ ہے ۔ کم خو راک ایک مسئلہہے اور خوراک کا معیار ایک اور مسئلہ ہم کو ششکریں گے کہ فیصل آباد میں خو راک کے معیار کو بہتر بنانے میں معا ونت کر سکیں ۔ شعبہ فوڈ سائنس کے ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ عمیر ارشد باجوہ نے کہا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر ذاکر حسین اور ڈاکٹر فقیر محمد انجم کی سربراہی میں ہمارے شعبے کی تمام افرادی اور ذہنی قوتیں پنجاب فو ڈ اتھارٹی کے ساتھ مل کر فیصل آباد میں خو راک کے معیار کی بہتری کے کام کریں گے۔ اس مو قع پر دونوں اداروں کے درمیان ایم او یو کی دستا ویز کا تبادلہ بھی کیا گیا ۔ اور تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو یاد گاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں ۔

[nggallery id=183]