Government College University Faisalabad

Eid-Milan Party from Department of English and Applied Linguistics

Posted on: 09 Sep 2011

جی سی یونیورسٹی فیصل آبادکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے کہا ہے کہ یونیورسٹی نے مختلف شعبوں میں 125سے زائد پی ایچ ڈی اساتذہ کی خدمات حاصل کر لیں ہیں اور جلد ٹینور ٹریک سسٹم پر 70اساتذہ کی خدمات حاصل کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز FITFDمیں ڈیپارٹمنٹ آف انگلش اینڈ اپلائیڈ لینگوئسٹکس کی طرف سے دی گئی عید ملن پارٹی میںخطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ بہترین اساتذہ کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے اور اساتذہ کی بھرتی میں کس بھی قسم کے پریشر کو بالائے طاق رکھتے ہوئے میرٹ کو ترجیح دی گئی ہے ، وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی کا شعبہ انگلش نہایت قابل اساتذہ پر مشتمل ہے اور اب یہ پاکستان کے انگلش کے ممتاز پروفیسر ڈاکٹر شہباز عارف کی سربراہی میں دن دُگنی رات چوگنی ترقی کر ے گا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شہباز عارف نے کہا کہ جلد ہی انگلش ڈیپارٹمنٹ

GRE، TOEFLاور IELTS

کی کلاسز بھی شروع کر رہا ہے جن سے فیصل آباد کے شہری مستفید ہو سکتے ہیں اس موقع پر رجسٹرار شیخ محمد اکر م ، ڈین ڈاکٹر نورین قریشی ، ڈاکٹر حضور محمد صابر، ڈاکٹر زبیر صدیقی کے علاوہ شعبہ انگلش کے اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

[singlepic id=727 w=320 h=240 float=center]