Government College University Faisalabad

National Conference on Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah

Posted on: 19 Dec 2013

شعبہ تا ریخ و مطالعہ پاکستان جی سی یو نیورسٹی فیصل آبادنے قائد اعظم محمد علی جناح کے مو ضو ع پر دو روزہ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔کانفرنس کے افتتاحی سیشن کی صدرت وائس چانسلر جی سی یو نیرسٹی پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے کی جبکہ کمشنر فیصل آباد سردار جاوید اکرم مہمانِ خصوصی تھے۔ کانفرنس کے چھہ اجلاس ہو ئے ان اجلاسوں میں قائداعظم یو نیورسٹی اسلام آباد سے ڈاکٹر رضیہ سلطانہ ڈاکٹر فاروق دار،ساجد محمود، اسلامیہ یونیورسٹی بہا ولپور سے ڈاکٹر شا ہد حسین رضوی، گو رنمنٹ کالج گجر خا ں سے اشفاق احمد لون،گورنمنٹ کالج سمن آباد سے وسیم محمود، نیشنل یو نیورسٹی فیصل آباد سے عارف خٹک، جی سی یو نیورسٹی فیصل آباد سے ڈاکٹر محمد آصف اعوان اور ڈاکٹر شبیر احمد قا دری نے قا ئداعظم کے حالات زندگی افکار اور کا رہائے نمایاں پر تحقیقی مقا لے پیش کئے۔ ان ا جلاسوں میں ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سو شل سا ئنس ڈاکٹر محمد شہباز عارف صدر انجمن اسلامیہ فیصل آباد پر ویز خالد شیخ ، ایم پی اے مدیحہ رانا، اسسٹنٹ کمشنر جنرل شفقت اللہ مشتاق، ریزیڈنٹ ڈائریکٹرفیصل آباد آرٹس کونسل طارق جاوید، صدر نظریہ پاکستان حاجی عبدالکریم ، قائد انجمن تا جران فیصل آباد حاجی بشیر احمد مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔مختلف اجلاسوں کی نقا بت عبد القا در مشتاق چےئر مین شعبہ تاریخ و مطا لعہ پاکستان ، ڈاکٹر رضوان اللہ کو کب، حسن سا نول اور صومیہ تسنیم نے کی۔ شرکائے کانفرنس نے اس اتفاق کا اظہار کیا کہ پاکستان کی ترقی اور مسائل کے حل کے لئے قا ئدا عظم کی شخصیت کا استقلال کرشمہ اور ان کے سنہری اصول نو جو انوں کو معا شرے اور پاکستان کے مفید کردار بنانے کے لئے بنیادی کردار ادا کر سکتے ہیں ۔کانفرنس کے اختتامی اجلاس میں فیصل آباد کے ممتاز شعرائے کرام جمال شاہد، مظہر مشتاق ، نعیم ثاقب اور اے ایچ عاطف نے اپنے کلام سے حا ضرین کو محظو ظ کیا۔ کانفرنس کے اختتام پر ڈین فیکلٹی آرٹس اینڈ سوشل سائنسز ڈاکٹر محمد شہباز عارف نے شرکائے کانفرنس اور انتظامیہ میں شیلڈ تقسیم کیں۔

[nggallery id=169] [nggallery id=170]