گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آبادکے شعبہ اردومیں ڈاکٹر شبیر احمد قادری کوگزشتہ روز ایسوسی ایٹ پروفیسر بننے پر صدرِ شعبہ ڈاکٹر آصف اعوان اور دیگررفیقانِ شعبہ کی جانب سے مبارک بادکا پیغام جاری کیا گیا ۔اس پیغام میں صدرَ شعبہ نے ڈاکٹر شبیر قادری صاحب کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ امر شعبہ کے لیے خوش آئند ہے کہ ان جیسے کہنہ مشق استاد سے ہمارا شعبہ استفادہ کرے گا۔ اس موقع پر دیگر سٹاف ممبران بھی موجود تھے۔
