جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفسیر ڈاکٹر ذاکر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں توانائی کے بحران، مہنگائی ، غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ ماڈرن ٹیکنالوجیز اور کوالٹی آف ایجوکیشن سے ہی ممکن ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کالج آف کامرس کے زیر اہتمام وزارتِ خارجہ کے سٹریٹجک ایکسپورٹ کنٹرول ڈویژن کے اشتراک سے ایکسپورٹ کنٹرول ایکٹ پر بریفنگ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیوکلئیر ہتھیاروں کے بارے میں دنیا میں پاکستان کے بارے میں خدشات پائے جاتے ہیں اگر ہمیں دنیا میں رہنا ہے تو بین الاقوامی قوانین کی پابندی بھی کرنا ہوگی، وائس چانسلر نے کہا سٹریٹیجک کنٹرول ڈویژن غیر قانونی طور پر ٹیکنالوجی اور وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی تجارت کی روک تھام کے لیے قابل قدر خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ ڈاکٹرذاکر حسین نے کہا کہ پاکستان کی بقاءایٹمی ہتھیاروں کی بجائے اقتصادی استحکام میں ہے۔ انہوں نے پر امن مقاصد اور زرعی اصلاحات کے لیے ٹیکنالوجیز کے حصول کی ضرورت پر زور دیا اس موقع پر سٹڑیٹجک ایکسپورٹ کنٹرول ڈویژن کے ڈائریکٹر لائسنسنگ محمد نعیم نے ڈویژن کے اعتراض و مقاصد قوانین اور ان کے دائرہ کار پر سنیئر فیکلٹی ممبران کو بریفنگ بھی دی ۔ بریفنگ کے دوران ڈاکٹر اسحاق قریشی ، ڈاکٹر زبیر صدیقی ، ڈاکٹر نگہت بھٹی مس سلمی عنبر کے علاوہ سنیئر فیکلٹی ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی
