Stalls Display at Department of Business Administration
Posted on: 03 Feb 2014
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کی طرف سے ایک روزہ سٹالز ڈسپلے کا اہتمام کیا گیا۔جس میں شوگر ریفانری، فوڈ پروڈکشن ،کوکنگ آئل،ٹیکسٹائل یونٹ کے آپریشن کے حوالے سے پروجیکٹس شامل تھے۔سٹالز کے افتتاح کے موقعہ پر وائس چانسلر ڈاکٹر ذاکر حسین نے طلباء کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ یہ پروجیکٹس طلباء کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔سٹالز منتظمین طلباء محمد فاروق،محمد احمد،مدیحہ عاظم،اقراء نے بتایاکہ ہمارا ان سٹالز کا مقصد آگاہی ہے کہ شوگر ریفانری، فوڈ پروڈکشن ،کوکنگ آئل،ٹیکسٹائل یونٹ کا آپریشن کس طرح عمل میں آتاہے ۔سٹالز کوارڈنیٹررضوان کامران نے بتایاکہ طلباء کی دن رات محنت کی بدولت ہم اس مقام پر ہیں کہ ہمارے طلباء پروڈکشن کا پورا عمل تیار کر سکتے ہیں اور یہ پاکستانی معیشت میں اہم ثابت ہوں گے۔